وزیراعظم عمران خان چین کا دورہ کب کریں گے؟جانئے

وزیراعظم پاکستان عمران خان چین کے صدر زی جنگ پنگ کی دعوت پر 25 اپریل سے 28 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے جہاں وہ بیجنگ میں ہونے والے بیلٹ اینڈ روڈ کے دوسرے فورم میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزرا کا وفد بھی موجود ہوگا اور وہ فورم کی افتتاحی تقریب میں اہم تقریر کریں گے جبکہ سربراہان کے گول میز اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ فورم، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں حصہ لینے والے ممالک کو خطے کے تعلقات، پالیسی مطابقت، سماجی اقتصادی ترقی اور تجارت کے حوالے سے اپنے تجربات اور نظریات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔