ایک مسافر کے پاس گیارہ پاسپورٹ

لاہور ایئرپورٹ پر ایک مسافر سے گیارہ غیر ملکی پاسپورٹ برآمد کرلیے گئے، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چنیوٹ کا رہائشی طاہر محمود لاہور سے ملائیشیا جارہا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق دوران امیگریشن شک ہونے پر ایک مسافر کی تلاشی لی گئی تو اُس کے قبضے سے6 برازیلین اور 5برٹش پاسپورٹس برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم یہ پاسپورٹ ہیومن ٹریفکنگ ایجنٹ سے لے کر جارہا تھا، مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل منتقل کردیا گیا ہے۔