سراج درانی اسپیکر بنیں، ڈان نہ بنیں: فواد چودھری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی اسپیکر بنیں، ڈان نہ بنیں. ان کا کہنا تھا کہ خرم شیرزمان کوایوان میں دھمکیاں دیناقابل مذمت اور افسوس ناک ہیں، پارلیمان، جمہوریت کا رونا رونے والےاسپیکر سندھ اسمبلی کا رویہ دیکھ لیں.

انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پروڈکشن آرڈرجاری ہو رہے ہیں، سندھ میں ارکان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، اسپیکر اراکین کا محافظ ہے، مگر سندھ اسمبلی کارکن اپنے ہی نگران سےغیرمحفوظ ہیں.انھوں نے پیپلزپارٹی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ کرپشن مافیا سندھ حکومت کو اپنے بچاؤ کے لئے بطور ڈھال استعمال کررہا ہے.

You might also like