قومی ائیر لائن میں جنسی ہراسگی کے واقعات میں اضافہ

قومی ائیر لائن میں خواتین سٹاف کے ساتھ  جنسی ہراسگی کے واقعات میں اضافہ ،پی آئی اے کی 2 ائیر ہوسٹز اور ایک گراونڈ سٹاف خاتون نے وفاقی محتسب اورقومی ائیر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  کو درخواستیں دے دیں۔

پی آئی اے میں خواتین کے ساتھ ہراسگی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،2ائیرہوسٹسز  نے وفاقی محتسب اور سی ای او پی آئی اے کو درخواستیں دے دیں ہیں جبکہ اسلام آباد کی گراونڈ سٹاف ثناء وحید نے بھی ایک افسر کے خللاف جنسی حراسگی کی درخواست سی ای او ارشد ملک کو دے دی ہے ۔ پی آئی اے لاہور سے تعلق رکھنے والی 2 ائیر ہوسٹسز نے وفاقی محتسب کشمالہ طارق کو جنسی حراسگی کے خلاف درخواست دی جس پروفاقی محتسب نے حراسگی کی شکار لاہورکی ائیرہوسٹس کو 22 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔