صوبائی وزیر زراعت نے کسانوں کو بڑی خوشخبری سنادی

 صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں جو نقصان ہوا ہے،اس میں جن فصلوں کا پچاس فیصد نقصان ہوا ہے ، اس میں کسانوں کو ان کی سرمایہ کاری واپس کردیں گے ۔

 ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ قدرتی آفات آنے پر ڈپٹی کمشنر اپنے علاقوں کا سروے کرتے ہیں ،حالیہ بارشوں کے نتیجے میں جو نقصان ہوا ہے،اس میں جن فصلوں کا پچاس فیصد نقصان ہوا ہے ، اس میں کسانوں کو ان کی سرمایہ کاری واپس کردیں گے ۔ نقصانات کے سروے کے بعد ہم یہ بتا سکیں گے کہ کس ضلع میں کتنا تقصان ہوا ؟اس کے بعد کسانوں کومعاوضہ دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کسان اوراللہ تعالیٰ کاایک تعلق بھی ہوتا ہے جب قدرتی آفات سے نقصان ہوتا ہے تو کسان اس کو اللہ تعالیٰ کی مرضی سمجھ کر صبر کرتاہے ۔