عثمان بزداراپنےعہدے سے متعلق خدشات کاشکار

usman buzdar
WebDesk 2 WebDesk 2 , اپریل 20, 2019

 وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی کابینہ کے اراکین کے کام کی نگرانی کی ہدایت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی سے متعلق خدشات سامنے آگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے نہ صرف وزیراعلیٰ پنجاب بلکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھی ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے جس کے بعد وہ وفاقی کابینہ کی طرح صوبائی کابینہ میں بھی تبدیلیاں کردیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں وزرا کی تبدیلی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بڑھتے ہوئے دباؤ، گڈ گورننس کی عدم موجودگی اور بیوروکریسی کی ناکامی کی وجہ سے اپنے عہدے کے بارے میں خدشات کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل پنجاب میں اعلیٰ سطح پر بیوروکریسی میں تقرریاں اور تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں تاہم اس دوران بھی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کچھ ٹرانسفرز کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

جیسے ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی افواہیں پھیلنا شروع ہوئیں تو ان کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے بنفس نفیس وزیراعظم عمران خان سے اس حوالے سے وضاحت کے لیے ملاقات کی۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب یا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی پر غور نہیں کیا جارہا، دونوں وزرائے اعلیٰ کو وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے‘۔

جیسا کہ صوبائی کابینہ میں موجود کم کارکردگی دکھانے والے وزرا کے سرپر انہیں عہدے سے ہٹائے جانے کا خطرہ منڈلا رہا ہے وہیں ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی وزرا کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ مرتب کرکے پیش کریں، جو وزیراعظم عمران خان تک پہنچائی جائے گی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.