عمران خان کے پاس استعفیٰ کے سوا کوئی چارہ نہیں

 سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے بھی 3 دفعہ استعفا دے چکا ہے،وہ دن بہت قریب ہیں جب عمران خان استعفا دے گا،4 ماہ بعد عمران خان کے پاس استعفےکے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کی جرات نہیں تھی مجھے نکالتے، میں نے خود پارٹی چھوڑی،جن کو خود عمران خان پسند نہیں کرتا ان کو بھی اہم وزارتیں دینا پڑی ہیں،اعظم سواتی کو سپریم کورٹ نے رد کیا وہ بھی آج کابینہ کا حصہ ہیں،جو نام پیپلزپارٹی، ق لیگ اور مشرف نے مسترد کیا وہ آج کابینہ کا نیا چہرہ ہیں، مشرف کے نااہل قراردیئے گئے لوگ آج پی ٹی آئی کا حصہ ہیں، وفاقی کابینہ میں آدھے نان الیکٹڈ ٹیکنو کریٹس آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان کی 90 فیصد کابینہ اس سے نفرت کرتی ہے، وہ پاکستان کو کیا دےگا،موجودہ کابینہ کے بعد عمران خان کی وقعت شوکت عزیز جیسی ہی رہ گئی ہے،علیمہ خان پر الزام عمران خان پر الزام ہے،پارٹی کی چیف آرگنائزر علیمہ خان تھیں ،عامر کیانی پر اگر کرپشن کا الزام ہے تو اس سے عمران خان الگ نہیں۔ان کا کہناتھاکہ  کابینہ میں خلفشار پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے، عمران خان کے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت بھی نہیں ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept