چودھری نثارایسی حرکت نہیں کرسکتے

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے معاملے پر ردمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان خطرناک گلی میں گھس رہے ہیں،عمران خان کوسخت صورتحال کاسامناکرناپڑےگا،اسدعمرکوہٹانااپوزیشن کاموقف درست ہونے کاثبوت ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے صحافی کے سوال ”کیاچودھری نثارکیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے“کا جواب دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ چودھری نثار اور غلام سرورایک ہی پارٹی میں چل ہی نہیں سکتے،چودھری نثار کے کرداراورسیاست کوجانتاہوں،چودھری نثارن لیگ میں رہ کرپی ٹی آئی کاحصہ بننے جیسی حرکت نہیں کرسکتے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept