وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،اندرونی کہانی سامنے آگئی

imran khan
WebDesk 1 WebDesk 1 , اپریل 20, 2019

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ‘ اجلاس میں عمران خان نے اسد عمر کی تعریف بھی کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اچھے آدمی ہیں۔ خواہش ہے اسدعمردوبارہ کابینہ میں آئیں۔ کسی کو وزارت کا مستقل قلمدان نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کا احساس نہ کرنے والا کابینہ میں نہیں رہے گا۔ پارٹی کا موقف مضبوط اندازمیں قوم کے سامنے پیش کیا جائے۔ وزیراعظم نے مشیر صحت کو ہدایت کی کہ صحت کے شعبے میں ہنگامی بنیادوں پرکام کیا جائے جبکہ اجلاس کے دوران وفاقی اور صوبائی وزراء کی کارکردگی کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ اجلاس کے دوران پٹرولیم کی وزارت عارضی طور پر عمر ایوب کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بنی گالہ اجلاس میں معیشت اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.