اسد عمر کو منانے جائوں گا: شیخ رشید

sheihk rasheed
WebDesk 1 WebDesk 1 , اپریل 20, 2019

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ معاشی بحران کے حل کے لیے وزیراعظم نے اہم فیصلے کیے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو منانے جائوں گا۔ فواد چودھری سمیت سب ساتھ ہیں۔

شیخ رشید نے بتایا کہ صرف ایک وزیر کو ہٹایا گیا ہے۔ وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کو ادویات کی قیمتوں کی وجہ سے نکالا گیا۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی وجہ سے معیشت کو خطرات لاحق تھے، دنیا میں خراب معیشت کی وجہ سے ملک ٹوٹتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کو تبدیل نہیں کیا جا رہا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.