شہباز شریف کی وطن واپسی پر حکومتی ایوانوں میں ہلچل

shahbaz sharif
WebDesk 1 WebDesk 1 , اپریل 20, 2019

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف جو دورہ لندن پر تھے ایک دو روز میں وطن واپس آ رہے ہیں۔ شہباز شریف کی وطن واپس کے حوالہ سے حکومتی ایوانوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنے دورہ لندن کے موقع پر بہت سی عالمی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ہیں جس میں انہیں زبردست کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ 

شہبازشریف کو حاصل ہونے والی کامیابیاں اور پاکستان کی فیصلہ ساز قوتوں سے ان کے رابطوں میں ہونے والی پیشرفت سے حکومتی ایوانوں میں پریشانی اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔شہباز شریف کو اپنے دورہ لندن کے دوران ہی بہت سے ایسے اشارے ملے ہیں جس کے تحت وہ پنجاب سے سیاسی تبدیلیوں کا آغاز کریں گے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.