وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑا دیں،تشویشناک انکشاف

وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے معاملات کو چلانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزاد پر انحصار کرنے کی بجائے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کے سربراہ نا اہل سیاستدان جہانگیر ترین ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق صوبہ پنجاب کے انتظامی امور چلانے کے لیے جہانگیر ترین وہ تمام اختیارات حاصل ہوں گے جو کسی بھی صوبہ کے وزیراعلیٰ کو حاصل ہوتے ہیں۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کی طرف نا اہل کیے گئے جہانگیر ترین صوبہ پنجاب کے انتظامی امور کے اختیارات دے کر عدالتی فیصلہ کی دھجیاں اڑا کررکھی دی ہیں۔

عوامی حلقوں نے موجودہ چیف جسٹس سے استدعا کی ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے اس غیر آئینی اقدام پر از خود نوٹس لیں۔ 

You might also like