شب برأت کی رات کو’’بندو خان ریسٹورنٹ‘‘ میں گانا بجانا

لاہور(راشد سعید )
ملک بھر میں جہاں شب برأت کی رات انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے اور ہر طرف لوگ ذکر خداوند کریم ، نمازیں ، نوافل اور قرآن پاک کی تلاوت کی جا رہی ہے اس موقع پر لاہور کے پوش ایریا لبرٹی میں قائم ’’بندوخان ریسٹورنٹ‘‘ میں گانوں کی گونج سنائی دیتی رہی ۔

کھوج ذرائع کے مطابق لاہور کے پوش ایریا لبرٹی میں قائم ’’بندو خان ‘‘ میں شب برأت کی بابرکت رات کو بھی میوزک چلایا جا رہاہے جبکہ ’’بندوخان ریسٹورنٹ‘‘میں گانوں کی آواز کم ہونے پر وہاں کے منیجر نے عملہ کو گانوں کی آواز مزید اونچی کرنے کی ہدایت کی اور یہ گانا بجانا بابرکت رات میں تسلسل سے جاری رہا۔ جس پر بہت سے عوامی حلقوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی انتظامیہ سے فیصلہ کن نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept