3 منزلہ عمارت زمین بوس، خواتین سمیت 6 جاں بحق

home accident
WebDesk 2 WebDesk 2 , اپریل 21, 2019

 لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں تین منزلہ خستہ حال عمارت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے ملبے سے چار زخمیوں کو نکال لیا جنہیں طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اندرون بھاٹی گیٹ کے محلہ اسلم خان میں افسوسناک واقعہ، تین منزلہ خستہ حال عمارت زمیں بوس ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ رات گئے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے سے 6 لاشیں نکالی گئیں جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں۔

جاں بحق افراد کی شناخت شہزاد، قاسم، شاہین بی بی، فرزانہ بی بی کے نام سے ہوئی، المناک حادثے نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔ حادثے میں زخمی 40 سالہ خضر، 15 سالہ نعاف، 6 سالہ حسیب اور 3 سالہ ا ریب کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ریسکیو ٹیموں کو بھر پور امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.