ایف بی آر کو اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم مزید پرکشش بنانے کی ہدایت

وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کو اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں تبدیلیاں لاتے ہوئے اسے مزید پرکشش بنانے کی ہدایت کردی۔ پریس ریلیز کے مطابق عبدالحفیظ شیخ نے یہ ہدایات اسلام آباد میں اسکیم کے حوالے سے بحث کے لیے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے۔

اجلاس کے شرکا نے اسکیم کو آسان اور قابل استعمال بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور تجویز دی کہ ’چونکہ اس اسکیم کا مقصد معیشت کو کاغذ پر لانا ہے تو اسے اس طرح کی شکل دینا چاہیے کہ اس سے اس کا مقصد ظاہر ہو‘۔ اس موقع پر عبدالحفیظ شیخ نے ایف بی آر کو کامیاب رابطے کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی جس کے ذریعے عوام اس اسکیم کو با آسانی سمجھ سکیں‘۔

پریس ریلیز میں نشاندہی کی گئی کہ ’وفاقی کابینہ نے بھی ایف بی آر کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین سے مشاورت کرتے ہوئے اس اسکیم کے زیادہ فعال اور اس کی پیچیدگیاں دور کرنے کی ہدایت کی تھی‘۔ اس اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے کامرس، ٹیکسٹائل، صنعت اور پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات اور سادگی ڈاکٹر عشرت حسین، وزیر مملکت برائے ریوینیو محمد حماد اظہر، چیئرمین ایف بی آر اور کاروبار و بینکنگ شعبے کے دیگر ماہرین نے شرکت کی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept