نواز شریف کے پوتے کا دادی کے لئے دعائے مغفرت

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 12, 2019

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے بڑے صاحبزاے حسین نواز شریف کے بیٹے زید حسین نواز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور ماں باپ کی دعاوں سے میں نے قرآن پاک مکمل حفظ کر لیا ہے۔

میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے یہ توفیق دی۔اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں زید حسین نواز نے کہا کہ میری دادی جان (مرحومہ بیگم کلثوم نواز شریف)، جنہوں نے میرے لئے بہت دعائیں کیں، انکی دعاوں سے میں آج اپنی منزل پر پہنچا ہوں۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ میری دادی جان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے (آمین)۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.