بابر بن عطاء کو تمباکو نوشی قلمدان بھی تھما دیا گیا

وزیراعظم کے مشیر برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء کو انسداد تمباکونوشی مقرر کر دیا گیا، وزیراعظم نے منظوری دے دی جبکہ نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا کو مشیر برائے انسداد تمباکو نوشی کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ہیں۔ وزیراعظم نے مشیر برائے انسداد تمباکو تعیناتی کی منظوری دیدی۔بابر بن عطا قومی انسداد تمباکو نوشی مہم کے سربراہ ہوں گے اور وزارت صحت، تجارت، ایف بی آر کے ہمراہ کام کریں گے۔ بابر بن عطا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ذمہ داریاں احسن طور پر سرانجام دیں گے، مشیر برائے انسداد تمباکو نوشی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept