”کھوج“ کی خبر سچ، ڈالر کی فراٹے دار پرواز

dollar
WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 15, 2019

”کھوج“ کی خبر سچ، ڈالر کی فراٹے دار پرواز‘ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.25 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قدر 146 روپے 25 پیسے ہوگئی جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 141.93 پیسے ہے جس کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پانچ روپے کا فرق ہے۔ واضح رہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے قبل ڈالر کی قدر 141 سے 142 کے درمیان رہی جب کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.