عید الفطر کے بعد نیا وزیراعلیٰ پنجاب کون، چہ مگوئیاں شروع

aleem khan
WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 15, 2019

عید الفطر کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اس سلسلہ میں پارٹی چیئرمین وزیراعظم عمران خان کی جانب انہیں واضح پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق ضمانت پر رہائی پانے والے عبدالعلیم خان نئے وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے، علیم خان نے اپنی رہائی کے فوراً بعد مختلف سیاسی شخصیات اور اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ علیم خان کو عام انتخابات کے فوراً بعد ہی وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ان پر نیب نے موجود مقدمات کی وجہ سے وزارت اعلیٰ کی ذمہ داری نہیں دی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے علیم خان کو کلین چٹ تھما دی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.