نیا گورنر سٹیٹ بینک کس کے کہنے پر رکھا، وزیراعظم نے بتا دیا

WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 15, 2019

وزیراعظم عمران خان نے مشاورتی اجلاس میں انکشاف کیا کہ نیا گورنر سٹیٹ بینک لگانا ہماری مجبوری بن گیا تھا کیونکہ نیا گورنر سٹیٹ بینک لگانے کی شرط آئی ایم ایف نے عائد کی تھی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ طارق باجوہ کو ہٹا کر رضا باقر کو گورنر سٹیٹ بینک بنانے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ وہ ملک میں بینکاری کے نظام میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ ڈالرز کی قیمت میں اضافہ کی روک تھام کر سکیں جس کا وہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے رضا باقر کی تقرری پر اپوزیشن سمیت اپنی پارٹی دیگر رہنماؤں کے تمام اعتراضات کو بھی مسترد کر دیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.