کلثوم ہئی نے صحافی غلام حسین کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوڑ دیا

شہباز شریف کی کلثوم ہئی سے شادی، سینئر صحافی غلام حسین کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ کئی ماہ قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاہور کینٹ سیدہ کلثوم ہئی سے شادی کر لی ہے جو پہلے ہی سے تین بچوں کی ماں اور طارق عباس نامی سرکاری افسر سے طلاق یافتہ ہیں۔

چوہدری غلام حسین کے اس دعویٰ کے بعد کلثوم ہئی منظر پر آ گئیں اورانہوں نے ”کھوج نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہوں نے شہباز شریف سے شادی کر لی ہے۔ کلثوم ہئی نے کہا کہ میری شہباز شریف سے کبھی شادی ہوئی اور نہ ہی ہمارے درمیان ایسی کوئی تجویز زیر غور آئی۔ انہوں نے کہا کہ میری ایک ہی شادی ہوئی ہے جو 1999ء میں ہوئی اور 2012ء میں ختم ہو گئی۔

کلثوم ہئی نے مزید کہا کہ میں ان خواتین میں سے نہیں ہوں جو خفیہ شادی کرنے کی قائل ہیں۔ کلثوم ہئی نے مزید کہا کہ اگر چوہدری غلام حسین جیسے سینئر صحافی ٹی وی چینلوں پر بیٹھ کر جھوٹے دعویٰ کریں گے تو پھر دنیا صحافت کا اللہ ہی حافظ ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept