بے نامی اثاثےرکھنے پر قید: شبر زیدی

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 15, 2019

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے کہا ہے کہ گھر کی ملکیت کسی اور کےنام رکھنا بے نامی ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اثاثے ڈکلیئریشن ایمنسٹی سے زیادہ بڑی اسکیم ہے جب کہ ٹیکس وصولی 5ہزار ارب روپے تک کرنے کا پلان ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ گھر کی ملکیت کسی اور کےنام رکھنا بے نامی ہے،بے نامی قانون2017 میں آیا  جس کا فروری 2019 میں اطلاق ہوا، اس قانون کے تحت بے نامی اثاثےرکھنے پر 5سال قید ہو سکتی ہے۔شبر زیدی کا کہنا تھا کہ 300 ٹیکس دہندگان پاکستان کا 80فیصد ٹیکس دیتے ہیں جب کہ تنخواہ دارپاکستان کا پانچ سے 6فیصد ٹیکس دیتے ہیں، ہم نے  ٹیکس وصولی 5ہزار ارب روپے تک کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور 4 ہزار100 ارب ٹیکس وصولی متوقع ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.