سعید غنی کے حلقے میں غیرقانونی ہائیڈرنٹ کا انکشاف

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 15, 2019

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے حلقے میں بھی غیرقانونی ہائیڈرنٹ کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ ہائیڈرنٹ گزشتہ کئی ماہ سے اعظم بستی، محمود آباد میں کام کررہا تھا۔ کراچی کے علاقے اعظم بستی اور محمود آباد میں کئی ماہ میں کروڑوں روپے کا پانی بیچنے کے بعد حکام نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے حلقے میں غیرقانونی ہائیڈرنٹ کا انکشاف کیا اور آپریشن کے دوران ہائیڈرنٹ کو بند کرکے لائنیں بند کردی گئیں۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا ہے کہ آپریشن سب ڈرامہ ہے ہمارے زور دینے پر دکھاوا کیا جارہا ہے، سعید غنی کے حلقہ انتخاب میں ہائیڈرنٹ کی موجودگی سوالیہ نشان ہے، سعید غنی کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔اس سے قبل ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر پانی چوروں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی، اعظم بستی، محمود آباد میں غیرقانونی ہائیڈرنٹ کو بند کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.