عمران خان کی قیادت میں اداروں کو خسارے سے نکالیں گے

murad saeed
WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 16, 2019

وفاقی وزیربرائے پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ملکی ادارے بہتر ہونے لگے، پاکستان پوسٹ کا گزشتہ سال اس وقت تک ریونیو آٹھ ارب روپے تھا،رواں سال چودہ ارب روپے ہوگیا ۔ مراد سعید نے کہا کہ ادارےخسارے میں ہوں توعوام کا صحت ، تعلیم،پانی کاپیسہ خسارے پوراکرنے میں لگتا ہے،عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں کو بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ جلد لاجسٹک سیکٹر میں انقلاب برپا کرے گا جبکہ ای کامرس کے آغاز کےبعد چھیالیس ہزار پارسل سی اوڈی سے پہنچا دیے گئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کا بزنس بڑھنے سے ریلوے سے مزید بوگی بھی مانگ لی گئی ہے، پاکستان پوسٹ جلد پوری دنیا میں میڈ ان پاکستان پراجیکٹ کا بھی آغازکریگا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.