لاہور سے 3 دہشت گرد گرفتار

WebDesk3 WebDesk3 , مئی 16, 2019

حساس اداروں نے لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن پر داتا دربار دھماکے میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے میں کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے مبینہ تین دہشت گردوں میں ایک خاتون سہولت کار بھی شامل ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔انٹیلی جنس ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ تینوں دہشت گردوں کا تعلق داتا دربار دھماکے سے ہے۔ 

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.