’’کیا راؤ انوار کا کاروبار بیرون ملک ہے؟‘‘

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ راؤ انوار پولیس افسر ہیں بیرونِ ملک کیوں جانا چاہتے ہیں، کیا ان کا بیرون ملک کاروبار ہے؟سپریم کورٹ نے نظر ثانی کی درخواست عدالتی فیصلے کے ساتھ دوبارہ دائرکرنے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے وکیل نے دوران سماعت کہا کہ کورٹ نے نقیب اللہ کے قتل کا نوٹس لیا تھا، راؤ انوار عدالت میں پیش ہوئے تھے، عدالت نے انہیں ضمانت دی تھی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ای سی ایل سے نام نکلوانے کا ایک طریقہ ہے،آپ کہتے ہیں کہ ضمانت پرہیں تو نام ای سی ایل سے بھی نکالا جائے۔انہوں نے استفسار کیا کہ راؤ انوار پولیس افسر ہیں تو بیرون ملک کیوں جانا چاہتے ہیں، کیا بیرون ملک ان کا کاروبار ہے؟

You might also like