کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے آج جیل میں ملاقات کا دن ہے، ان کے قریبی رشتے دار اور مسلم لیگ نون کے کئی رہنما آج لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ان سے ملاقات کریں گے۔نوازشریف سے ملاقات کیلئےمسلم لیگ نون کے رہنما اور کارکن کوٹ لکھپت جیل پہنچنا شروع ہو گئے، جبکہ سابق وفاقی وزیر پرویز رشید اور رانا مشہود بھی جیل پہنچے ہیں۔نون لیگی کارکن بھی کافی تعداد میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود ہیں جنہوں نے اپنے رہنماؤں کو جیل آتے دیکھ کر نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگی رہنما پرویز رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے9 ماہ بڑی مشکل سے گزارے ہیں،موجودہ حکمرانوں کے بارے میں برسوں نہیں مہینوں کی بات کی جاسکتی ہے۔

You might also like