آئی ایم ایف سے قرضے کے خلاف درخواست دائر

WebDesk3 WebDesk3 , مئی 16, 2019

آئی ایم ایف کے قرضے اور سود کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرائی گئی ہے۔

محمد علی شیروانی اور سید اقبال کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی سیکرٹری خزانہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سود پر قرض لینا دستور کی دفعہ 2، 2 اے، 31، 37، اور 38 کی خلاف ورزی ہے، سابق حکومتی ادوار میں غیر ملکی مالیاتی اداروں سے بھاری سود پر قرض لیا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دستور کی دفعہ 157 کے تحت بجلی کے محصول اور نرخ کا تعین صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،کسی بھی غیر ملکی مالیاتی ادارے کو اختیار نہیں کہ وہ یوٹیلیٹی بلز اور ٹیکس میں اضافہ کرے۔ آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض قرآن و سنت اور دستور مملکت کے خلاف قرار دیا جائے

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.