برطانیہ میں سیاسی پناہ کی تردید

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر میں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے تو الزام لگانے والے ثبوت قوم کے سامنے پیش کریں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غلط بیانی اور دروغ گوئی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، اگر میں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے تو الزام لگانے والے ثبوت قوم کے سامنے پیش کریں، ورنہ قوم جھوٹ بول کر گمراہ کرنے والوں سے حساب لے۔شہباز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم صبح سے رات تک جھوٹ بولتے ہیں اور اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلانے میں قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، عمران نیازی صاحب سر سے پاؤں تک دروغ گوئی کا شکار ہیں۔

You might also like