ویزہ کمپنیوں کا ریکارڈ طلب

WebDesk3 WebDesk3 , مئی 16, 2019

چینی لڑکوں سے شادیوں کے معاملے پر ایف ائی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر ان ارائیول ویزا دینے والی کمپنیوں کا ریکارڈ لاہور چمبر آف کامرس سے طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور چیمبر آف کامرس کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ ان 11 کمپنیوں کا ریکارڈ  فراہم کیا جائے جن کی درخواستوں پر چینی باشندے پاکستان آئے تھے۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوگا کہ  کمپنیوں کے نام پر آنے والے چینی شہری بزنس کے لیے آئے تھے یا پاکستان آنے کا مقصدصرف شادی کرنا تھا۔لاہور ایئرپورٹ پر جن چائنیز کو ان ارائیول ویزے جاری کیے گئے ان کی تعداد سو سے زائد ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.