بھارتی فوج کی فائرنگ سے طالب علم شہید

WebDesk3 WebDesk3 , مئی 16, 2019

آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی سرحد پار بلا اشتعال فائرنگ سے ایک نوجوان طالب علم جان کی بازی ہار گیا۔

ضلع بہمبر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسر مبشر مشتاق نے بتایا کہ بی ایس کا طالب علم 20 سالہ عمر سبحانی دانا بورہ گاؤں میں اپنے گھر میں افطار کی تیاری کررہا تھا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر سرحد پار فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمی نوجوان کو جائے وقوع سے تقریبا 18 کلومیٹر کے فاصلے پر سمہانی میں قائم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں سے اس کی تشویشناک حالت کے باعث اسے لاہور منتقل کرنے کو کہا۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور کی جانب جاتے ہوئے تقریبا آدھے گھنٹے بعد ہی نوجوان دم توڑ گیا۔ایک سینئر فوجی افسر نے بھی ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.