بنک میں دھماکے سے کئی افراد زخمی

WebDesk3 WebDesk3 , مئی 16, 2019

پنجاب کے شہر صادق آباد کے ایک بنک میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔کے ایل پی روڈ پر واقع ایک بینک کی عمارت میں دھماکے ہوا جس کے نتیجے میں 6 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے نتیجے میں بینک کی عمارت کے علاوہ باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمارت کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.