روزہ نہ رکھنے کی سزا،باپ نے بیٹی قتل کردی

پاکپتن میں مبینہ طور پر باپ کی فائرنگ سے بیٹی جاں بحق ہوگئی۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پاکپتن کے رہائشی مختار احمد نے بتایا کہ اس کے بھائی گلزار احمد نے سحری کے وقت نہ اٹھنے پر بیٹی پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے مقتولہ کے چچا مختار احمد کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept