ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ پیش

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 16, 2019

پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ پیش کر دی۔ ایف اے ٹی ایف ایشیاء پیسیفک گروپ کا اجلاس چین میں ہوا جس میں پاکستانی وفد نے سیکریٹری خزانہ یونس ڈاگا کی سربراہی میں شرکت کی۔

پاکستان نے ایشیا پیسیفک گروپ کے اجلاس کے دوران ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کر دی۔ پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کالعدم تنظیموں پر پابندیوں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے ائیر پورٹس، سرحدوں اور سمندری حدود پراٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.