ڈالر کی قیمت بڑھنے سے معاشی نقصان ہوا: مرتضٰی وہاب

مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ڈالر کی اونچی اُڑان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی صاحب آپکا قوم سے کیا گیا ایک اور وعدہ جھوٹا نکلا آپ کی نااہل حکومت نے دس ماہ میں روپے کی قدر 31 روپے گرا دی ہے جو آپ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نااہل حکمران آخر کب تک عوام کی چینخیں نکالتے رہیں گے، نیازی صاحب آپ مان لیں حکومت کرنا اور ملک چلانا آپ کے بس کی بات نہیں ہے، ماہ مقدس میں پی ٹی آئی حکومت نے عوام پر بدترین مہنگائی مسلط کردی ہے، مہنگائی لاکر لوگوں کی عبادات میں بھی خلل ڈالا جارہا ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب سیاسی بیان بازیاں کرنے سے حکومت نہیں چلتی۔انہوں نے کہا کہ گورننس خان صاحب کے بس کی بات نہیں ہے انکے پاس کوئی معاشی پلان نہیں ہے صرف جھوٹے وعدے کیے گئے، دس ماہ میں پاکستانی معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگا، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے جو معاشی نقصان ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

You might also like