مستونگ سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 9 دہشتگرد ہلاک

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 16, 2019

قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ سیکورٹی فورسز کے 4 جوان زخمی ہوگئے۔ مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے 4 جوان بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جب کہ دہشت گردوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.