حکومت نے درزیوں پر بھی ہاتھ صاف کر لیا

teller master
WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 16, 2019

پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی انتظامیہ نے عید سے قبل درزیوں کے لیے مردانہ کپڑوں کی سلائی کے سرکاری نرخ مقرر کر دیے ہیں اور اس حکم کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے بیشتر شہروں میں عید سے قبل درزی کپڑوں کی سلائی کے پیسے بڑھا دیتے ہیں اور منہ مانگے پیسے وصول کرتے ہیں۔ رحیم یار خان کی ضلعی انتظامیہ نے ایک سرکاری حکم کے تحت درزیوں کو مردانہ شلوار قمیض کی سلائی 650 روپے وصول کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زیادہ سلائی وصول کرنے والے ٹیلر ماسٹرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.