پاکستان اور چین شادی سکینڈلز کیخلاف نکل پڑے

doctor faisal spoke person
WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 16, 2019

پاکستان اور چین شادی سکینڈلز کے خلاف نکل پڑے، پاکستانی لڑکیوں سے چینی باشندوں کی جعلی شادیوں کے معاملے پر پاکستان اور چین نے ملوث میرج بیوروز کیخلاف آپریشن شروع کر دیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چینی حکام کے مابین جعلی میرج بیوروز اور ملوث افراد کی معلومات کا تبادلہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان اور چین نے غیرقانونی اور جعلی میریج بیوروز کیخلاف اپنی اپنی حدود میں آپریشن شروع کردیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کریمنل گینگزاورایجنٹس سے شہریوں کوبچانیکیلئے حکومت پاکستان نے ایکشن لیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چین میں انسانی اعضاء کی فروخت کیلئے خواتین کی سمگلنگ کی رپورٹس کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم ایف آئی اے کو تحقیقات کر کے جامع رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جعلی شادیوں کے متاثرہ افرادچینی سفارتخانے یا پاکستانی دفتر خارجہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.