ملکی معیشت کی بہتری کے لئے آئی ایم ایف کے پاس گئے

مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے سخت فیصلے کیے جارہے ہیں۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے آئی ایم ایف کے پاس گئے، سمجھنا چاہیے کہ جب یہ حکومت آئی توہماری اقتصادی صورتحال کیا تھی، وزیراعظم کی ہدایت پر معاشی ٹیم نے تاجروں سے ملاقات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات کو بہتر کرنے کے لیے فیصلے کیے گئے، معیشت کے حالات اچھے نہیں جب کہ آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ شرح نمو کم اور مہنگائی بڑھ رہی ہے، تاجروں سے بجٹ کے معاملے پر بات کی ہے، معیشت کی بہتری کے لیے سخت فیصلے کیے جارہے ہیں تاہم ہم معاشی استحکام کی طرف آ رہے ہیں۔

You might also like