ن لیگ کا ”ملک بچاؤ“نعرہ کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ

talal chaudhry
WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 16, 2019

طلال چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کو موقع دینے کیلئے ملک کا نقصان نہیں کر سکتے، عید کے بعد اپوزیشن کوئی فیصلہ کرے گی، سوچنا ہوگا کہ لاڈلہ رہے گا یا ملک کو چلانا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی جی ڈی پی اور سٹاک ایکسچینج کریش کر گئی ہے، جب الیکٹڈ کو جیل میں رکھیں گے اور سلیکٹڈ کو لائیں گے تو اسی طرح کی تبدیلی آئے گی، اگر کسی سے لاڈلے کو لانے کی غلطی ہوگئی ہے تو اس غلطی کو سدھارنا ہوگا۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کیا حکومت کو موقع دیتے دیتے پاکستان کو گرا لیں؟ کل نیب نے ایک ایک درجن اپوزیشن اراکین کیخلاف ریفرنس دائر کیے، ہم نے کبھی موجودہ حکومت جیسے دعوے نہیں کیے بلکہ حقیقت پر مبنی بات کی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.