وزیراعلیٰ پنجاب ملک بھر میں بازی لے گئے

sardar usman buzdar
WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 16, 2019

گیلپ پاکستان کی جانب سے کئے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت وزیر اعلیٰ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مقابلے میں بازی لے گئے۔

عوامی رائے پر مبنی گیلپ کا تازہ ترین سروے، عثمان بزدار سب سے مقبول ترین وزیراعلی قرار، 37 فیصد عوام نے عثمان بزدار، 34 فیصد نے محمود خان، 30 فیصد نے جام کمال اور 27 فیصد نے مراد علی شاہ کے حق میں فیصلہ دیا۔ گیلپ پاکستان کی جانب سے عوامی رائے پر مبنی تازہ ترین سروے میں عوام سے سوال کیا گیا ہے کہ وہ کس صوبے کے وزیراعلی کی کارکردگی سے کتنا مطمئن ہیں۔ اس سوال کے جواب میں 37 فیصد عوام نے تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار کو سب سے زیادہ بہترین، 34 فیصد عوام نے تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی محمود خان کو دوسرا بہترین وزیراعلی قرار دیا۔ گیلپ سروے میں 30 فیصد عوام نے نے بلوچستان کے جام کمال کو تیسرا بہترین وزیراعلیٰ قرار دیا جبکہ عوام نے سب سے کم اعتماد سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ پر کیا جنہیں صرف 27 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہو سکی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.