جاپانی سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات ، سرمایہ کاری بڑھانے پر غور

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 16, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے جاپانی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ آج اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے جاپانی سفیر کنینوری متسودا نے ملاقات کی، جس میں پاکستان، جاپان دو طرفہ تعاون بڑھانے اور علاقائی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ملکی ترقی میں جاپان کے کردارکی تعریف کی اور کہا کہ جاپان پاکستان کی ترقی میں بہ طور شراکت دار ساتھ رہا۔ملاقات سے متعلق جاری سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں جاپان کے ساتھ سرمایہ کاری بڑھانے اور انسانی وسائل کے فروغ پر گفتگو کی گئی، آئی ٹی، سیاحت اور زراعت کے شعبے میں بھی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.