پیپلز پارٹی کا پنجاب اسمبلی میں بڑی تبدیلی کا مطالبہ

hamza shahbaz
WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 16, 2019

پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پارٹی کے کسی اور رہنما کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دے۔ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈرشپ نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر کے منصب سے تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ کسی اور رہنما کو نامزد کر دیا جائے۔

پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز شریف اپنے ذاتی اور خاندانی کیسوں میں الجھے ہوئے ہیں۔ ان کے پاس پارلیمانی امور چلانے کا وقت نہیں ہے۔ اپوزیشن کے درمیان رابطوں کے فقدان کے باعث حکومت کو ٹف ٹائم نہیں دیا جا رہا۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے شکوہ کیا کہ قائمہ کمیٹیوں کے انتخاب کے بائیکاٹ کے حوالے سے ان سے ن لیگ نے رابطہ نہیں کیا، جس کی بنا پر پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ میں بھی مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.