وفاق میں اعلیٰ سطح پر تقرروتبادلے

وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریاں کر دی ہیں۔ گریڈ 21 کے ڈاکٹر کاظم نیاز کو ایڈیشنل سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ ڈاکٹر کاظم نیاز وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات تھے۔ گریڈ 21 کے محمد علی شہزادہ کو ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس تعینات کر دیا گیا ہے، وہ اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات تھے۔

گریڈ 21 کے کیپٹن ریٹائرڈ شیر عالم محسود کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت صنعت وپیداوار تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ سٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔گریڈ 21 کے آصف حیدر شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے، وہ سٹیبلشمنٹ ڈویژن میں اپنی تقرری کے منتظر تھے۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تبادلوں اور تقرریوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

You might also like