ڈالر کا مسئلہ، اتحادی جماعتوں پر نئی پابندی عائد

وزیراعظم عمران خان نے ڈالر کے مسئلہ پر اپنے اتحادی جماعتوں پر نئی پابندی عائد کر دی۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان نے ڈالرز کی تاریخی اڑان پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے اپنی اتحادی جماعتوں پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ ڈالر کے مسئلہ پر کسی بھی قسم کا بیان دینے سے گریز کریں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے بھی ڈالرز کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تنقیدی بیانات دیئے تھے۔

You might also like