مریم نواز کی سیاسی سرگرمیاں سوا نیزے پر

maryam nawaz
WebDesk 1 WebDesk 1 , مئی 16, 2019

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ مریم نواز نے کہا کہ کسی کو نئے پاکستان کے بارے میں غلط فہمی نہ رہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے اور اسٹاک مارکیٹ میں مندی پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں روپیہ اور اسٹاک مارکیٹ دونوں مستحکم تھے، نواز شریف کی قیادت میں اسٹاک مارکیٹ دنیا کی مستحکم ترین مارکیٹ تھی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف عوام کے رہنما ہیں، وہ اپنی صحت کی نازک صورت حال سے زیادہ عام آدمی کے مسائل سے پریشان ہیں، نواز شریف پاکستان کی گرتی معیشت کے بارے میں بہت فکر مند ہیں۔انہوں نے کہا نواز شریف کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کو عوامی جذبات کی ترجمانی کرنی ہے، ن لیگ کو عوام کے ساتھ کھڑے ہونا اور ان کی آواز بننا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کسی کو نئے پاکستان کے بارے میں غلط فہمی نہ رہے، اسٹاک مارکیٹ میں روزانہ انڈکس کا قتل عام ہو رہا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ جعلی حکومت نے 9 ماہ میں عوامی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، خطر ناک حد تک بیروزگاری میں اضافہ ہوا، عوام کو مہنگائی نے بری طرح کچل دیا ہے، گیس، بجلی، ہر چیز میں قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ہر چیز میں ویرانی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.