اپوزیشن احتجاج سے اپنا شوق پورا کرلے

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 16, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پہلے جو جماعتیں احتجاج اور دھرنے کے خلاف تھیں ، اسے جمہوریت کیلئے نقصان دہ کہتی تھیں آج خود یہ سب کرنے چلی ہیں، ان سے کہیں گے کہ اپنا شوق پورا کرکے دیکھ لیں ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جو سیاسی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کہتی تھیں کہ احتجاج سے ملک کا فائدہ نہیں ہوتا، پی ٹی آئی ملک کو نقصان پہنچارہی ہے، تو اگر آج ان کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے تو عید کے بعد احتجاج کرکے اپنا شوق پورا کرلیں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ عبدالحفیظ شیخ کو مشکل حالات میں معیشت ملی ہے، اس ٹرم کے اختتام پر لوگ بہتری دیکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ہدایت دیتے ہوئے احتجاجی حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کردی ہیں۔ نواز شریف نے حکومت مخالف تحریک کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ملاقات کیلئے جیل آنے والے پارٹی رہنماؤں سے عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کا لائحہ عمل طلب کر لیا ہے۔ سابق وزیراعظم آج بہت جارحانہ موڈ میں تھے اور ان کا پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کہنا تھا کہ عوام کو ظلم سے نجات دلانے اور ملک بچانے کے لیے باہر نکلنا ہو گا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.