آصف زرداری نیب پر سخت برہم

asif ali zardari
WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 16, 2019

آصف علی زرداری کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ سابق صدر جعلی اکاؤنٹس کو بزنس اکاؤنٹس قرار دیتے رہے۔ آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیشی کے موقع پر شدید غصے میں تھے۔ انہوں نے نیب ٹیم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آج نیب کو آخری مرتبہ دستیاب ہوں، اب نیب نہیں ہوگی، یہ نیب رہے گا یا پاکستان کی معیشت رہے گی۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کو بزنس اکاؤنٹس قرار دیتے رہے اور کہا کہ ہر ایک کے پاس بلیک منی اور بزنس اکاؤنٹس ہیں۔ نیب نے آصف زرداری کو 23 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کو تین انکوائریز میں سوالنامہ دیا گیا ہے اور انھیں سوالنامے کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.