ماہرین فلکیات نے روزے داروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 16, 2019

ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں رواں سال عیدالفطر مورخہ 5 جون بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔ انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل سینٹر (آئی اے سی) نے پیشگوئی کی ہے کہ تمام براعظموں میں مورخہ 3 جون کو یکم شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

آئی اے سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ امریکا کے جنوبی حصوں میں 3 جون کو صرف ٹیلی سکوپ کے ذریعے یکم شوال کا چاند دیکھا جا سکے جبکہ عرب ممالک، ایشیا، افریقا اور آسٹریلیا کے زیادہ تر حصوں میں 4 جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل سینٹر (آئی اے سی) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جہاں ماہ صیام کا آغاز 6 مئی سے ہوا وہاں 4 جون تک 30 روزے مکمل ہونگے جبکہ ایسے ممالک جہاں 7 مئی سے آغاز ہوا وہاں ممکن ہے کہ 29 روزے ہوں۔

ماہرین فلکیات کی پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، بنگلا دیش، انڈیا، برونائی، ایران، عمان اور مراکش میں عین ممکن ہے کہ یکم شوال کا چاند 4 جون کو نظر آ جائے، اس لیے ایسے ممالک میں 5 جون بروز بدھ کو عیدالفطر ہو سکتی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.