غیر ملکی زرمبادلہ کمی کا شکار

WebDesk 4 WebDesk 4 , مئی 16, 2019

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل آٹھویں ہفتے کمی ہوئی ہے، اس ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں سات کروڑ بیاسی لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق سات کروڑ بیاسی لاکھ ڈالر کمی کے بعد پاکستان کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب نواسی کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

پاکستان اسٹیٹ بینک کے ذخائر تیرہ کروڑ پچاسی لاکھ ڈالر کم ہوکر آٹھ ارب چوراسی کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔شیڈولڈ بینکوں کے پاس موجود ذخائر چھ کروڑ ڈالر اضافے سے سات ارب چار کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.